صدارتی انتخاب، خواہشمند امیدواران کاغذات نامزدگی آج بارہ بجے تک جمع کرانے کی ہدایت

صدارتی انتخاب، خواہشمند امیدواران کاغذات نامزدگی آج بارہ بجے تک جمع کرانے ...

اسلام آباد (این این آئی)الیکشن کمیشن نے صدارتی انتخاب میں حصہ لینے کے خواہشمند امیدواروں کو ہدایت کی ہے کہ وہ اپنے کاغذات نامزدگی آج (پیر)بارہ بجے تک پریذائیڈنگ افسروں کے پاس جمع کرا ئیں۔ امیدوار (آج ) پیر کو دوپہر بارہ بجے تک اسلام آباد، لاہور، کراچی، پشاور اور کوئٹہ میں پریذائیڈنگ افسروں کو اپنے کاغذات نامزدگی جمع کرا سکتے ہیں۔چیف الیکشن کمشنر بدھ کو الیکشن کمیشن سیکرٹیریٹ میں صبح دس بجے کاغذات نامزدگی کی جانچ پڑتال کریں گے۔صدر کے انتخاب کے لئے پولنگ اگلے مہینے کی چارتاریخ کو ہو گی اور سینیٹ، قومی اسمبلی اور صوبائی اسمبلیوں کے اراکین اپنا حق رائے دہی استعمال کریں گے۔

ہدایت

مزید : صفحہ آخر


loading...