مشترکہ صدارتی امیدوار لانا جمہوریت کیلئے ضروری،احسن اقبال
اسلام آباد(مانٹیرنگ ڈیسک)پاکستان مسلم لیگ ن کے رہنما احسن اقبال نے کہا کہ صدارتی انتخاب کیلئے اپوزیشن سے دو امیدوار ہوئے تو یہ جمہوریت کیلئے بہتر نہیں ہوگا۔میڈیا رپورٹس کے مطابق مسلم لیگ ن کے رہنما احسن اقبال کی میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ مشترکہ اپوزیشن کے صدارتی امیدوار کاآناجمہو ر یت کیلئے بہت ضروری ہے،مشترکہ صدارتی امیدوارکیلئے آخری وقت تک کوشش کریں گے،اتفاق رائے نہ ہواتو جمہوریت کیلئے اچھا شگون نہیں ہوگا،کوئی بھی فریق اپنے موقف پراڑارہے گاتو مسئلہ مزیدبڑھے گا،امیدکرتے ہیں کہ رات کوہی پیپلزپارٹی کی ساتھ ملکرمشترکہ امیدوارلائیں۔انہوں نے کہا کہ گروہی اورذاتی مفادسے بالاتر ہوکرسوچنا ہوگا،پیپلزپارٹی کی کیامجبوری ہے وہ پیپلزپارٹی ہی بتا سکتی ہے،ہمیں بڑے مقصد کیلئے سوچناچاہیے،یہ مسئلہ کسی کی ذات کانہیں،کل صدارتی انتخاب کیلئے اپوزیشن کے دوامیدوارلائے گئے تویہ جمہوریت کیلئے بہتر نہیں ہوگا۔