تائیوان میں سیلاب سے سات افراد جاں بحق، ہزاروں گھروں میں پھنس گئے

تائیوان میں سیلاب سے سات افراد جاں بحق، ہزاروں گھروں میں پھنس گئے

  

تائی پے (این این آئی ) تائیوان میں طوفانی بارشوں کے بعد سیلاب نے تباہی پھیلا دی، سات افراد ہلاک جبکہ ہزاروں گھروں میں پھنس گئے۔گزشتہ ایک ہفتے سے جاری بارشوں سے تائیوان کے جنوبی حصوں میں سیلابی پانی ابھی تک نہیں نکلا۔ میڈیارپورٹس کے مطابق سیلاب سے سب سے زیادہ متاثر چیائی کاؤنٹی ہے، گیارہ ٹاؤن شپس میں گھروں میں پانی آ جانے سے لوگ نقل مکانی پر مجبور ہو گئے۔ صدر سائی اِنگ وین نے متاثرہ علاقوں کا دورہ کیا اور ہر ممکن مدد کی یقین دہانی کروائی۔گزشتہ ایک ہفتے سے جاری بارشوں سے تائیوان کے جنوبی حصوں میں سیلابی پانی ابھی تک نہیں نکلا۔

مزید :

صفحہ آخر -