بدین ، ایف آئی اے ، رینجرز کا مشترکہ چھاپہ ، اومنی گروپ کی 16شوکر ملوں کو ریکارڈ ضبط ، 4ملازم گرفتار ، اسلحہ بر آمد

بدین ، ایف آئی اے ، رینجرز کا مشترکہ چھاپہ ، اومنی گروپ کی 16شوکر ملوں کو ...

  

بدین(مانیٹرنگ ڈیسک)منی لانڈرنگ کیس میں نامزد ملزم سابق صدر آصف علی زرداری کے قریبی ساتھی اومنی گروپ کے مالک انور مجید کی کھوسکی شوگر مل پر ایف آئی اے اور رینجرز کی بھاری نفری نے چھاپہ مارا اور 4 ملازمین کو گرفتار اور اومنی گروپ کی تمام 16 شوگر ملز کا مرکزی ریکارڈ قبضے میں لے لیا۔پولیس ذرائع کے مطابق کھوسکی ٹاؤن میں واقع شوگر مل پر ایف آئی اے کی 2 اور رینجرز کی 7 گاڑیاں پہنچیں۔ چھاپے سے قبل مل کے تمام داخلی و خارجی راستے بند کردیئے گئے۔چھاپہ مار ٹیم کے ہمراہ سندھ بینک کا عملہ بھی موجود تھا۔ سکیورٹی اہلکاروں نے 2 گھنٹے تک شوگر مل کے ریکارڈ روم کی تلاشی لی اور دستاویزات کی چھان بین کی۔ اس موقع پر ریکارڈ روم کے گرد اہلکار تعینات رہے اور کسی کو قریب جانے کی اجازت نہیں دی گئی۔ قانون نافذ کرنے والے اداروں نے شوگر مل کے آئی ٹی انچارج عبدالرشید آرائیں، اکاؤنٹینٹ افتخار احمد، ایڈمن افسر سوڈل رند اور انجینئرجاوید کو گرفتار کرلیا۔ایف آئی اے ذرائع کے مطابق چھاپہ منی لانڈرنگ کیس میں گرفتار ملزم کی نشاندہی پر مارا گیا اور اومنی گروپ کی تمام 16 شوگر ملز کا مرکزی ریکارڈ بھی قبضے میں لے لیا گیا ہے۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ کھوسکی شوگر مل سے 4 ایس ایم جی رائفلز اور 7 کلاشنکوف بھی ملی ہیں۔

اومنی گروپ

مزید :

صفحہ اول -