صوبائی سمبلیوں کیساتھ ملکر قانون سازی سے متعلق مشاورتی عمل کو اہمیت دینگے، اسد قیصر

صوبائی سمبلیوں کیساتھ ملکر قانون سازی سے متعلق مشاورتی عمل کو اہمیت دینگے، ...

  

اسلام آباد (این این آئی)سپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر نے کہا ہے کہ قومی اسمبلی تمام صوبائی اسمبلیوں کے ساتھ مل کر اہم قانون سازی سے متعلق مشاورتی عمل کو اہمیت دے گی ٗپاک ٗچین اقتصادی راہداری سے غیر ملکی سرمایہ کاروں کو ملک میں سرمایہ کاری کا موقع ملے گاجس سے ملکی معیشت پر مثبت اثرات مرتب ہونگے۔وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا محمود خان نے سپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر سے ملاقات کی اس موقع پر محمود خان نے اسد قیصر کو سپیکر قومی اسمبلی کا منصب سنبھالنے پر مبارکباد دی ۔ سپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر نے کہا کہ ملک اس وقت کمزور معیشت سمیت بے شمار مسائل کا شکار ہے۔ اسد قیصر نے کہا کہ قومی اسمبلی تمام صوبائی اسمبلیوں کے ساتھ مل کر اہم قانون سازی سے متعلق مشاورتی عمل کو اہمیت دے گی۔ سپیکر قومی اسمبلی نے کہا کہ پاک ٗچین اقتصادی راہداری سے غیر ملکی سرمایہ کاروں کو ملک میں سرمایہ کاری کا موقع ملے گاجس سے ملکی معیشت پر مثبت اثرات مرتب ہونگے۔ انہوں نے کہا کہ مرکز اور صوبوں کے درمیان ہم آہنگی پید اکرنے کے لیے ہر ممکن اقدمات کیے جائیں گے۔ انہوں نے کہاکہ عوام کی مایوسیوں کا ازالہ کرنا ہماری اولین ترجیح ہے۔ محمود خان نے کہا کہ وزیراعظم عمران خان کی طویل جہدوجہد کی صورت میں ملک میں حقیقی تبدیلی رونماہ ہوئی ہے، پاکستانی عوام موجودہ حکومت سے ملکی مسائل کے حل کے لیے پر اْمید ہے۔ انہوں نے کہاکہ پاک۔چین اقتصادی راہداری منصوبہ پاکستان کے تمام صوبوں کے لیے یکساں اہمیت کا حامل ہے، اس منصوبے سے ملک میں ترقی اور خوشحالی آئیگی۔

اسدقیصر

مزید :

صفحہ آخر -