وفاقی حکومت کے وعدے اس کے گلے پڑینگے، خورشیدشاہ

وفاقی حکومت کے وعدے اس کے گلے پڑینگے، خورشیدشاہ

پشاور(این این آئی) پاکستان پیپلزپارٹی کے سینئررہنماء سید خورشیدشاہ نے کہا ہے کہ ملک کی خارجہ پالیسی پہلی کال پراٹک گئی ہے،وفاقی حکومت کے وعدے اس کے گلے پڑینگے ۔ وفاقی احکومت نے بڑے بڑے اعلانات کیے ہیں اس پر عمل درآمد کسی بڑے چیلنج سے کم نہیں ۔پیپلزپارٹی کے رہنماء سید خورشیدشاہ، اعتزاز احسن اورنویدقمرتعزیت کے لئے بلورہاؤس پہنچے،ہارون بلورشہید کی درجات بلندی کیلئے فاتحہ خوانی کی گئی۔تعزیت کے بعد میڈیا سے گفتگوکرتے ہوئے خورشیدشاہ کاکہنا تھا کہ صدارتی انتخابات کے لئے اعتزاز احسن کانام تجویز کیا ہے،اعتزاز احسن ایک اثاثہ کی حیثیت رکھتا ہے ۔ پی ٹی آئی کو بھی چاہیے کہ وہ اعتزاز احسن کو سپورٹ کریں ۔انکاکہنا تھا کہ پارٹی کی سطح پر اعتزاز احسن کے نام سے متعلق مشاورت ہوئی ہے ۔اپوزیشن کوسبوتاژ کرنے کی کوشش کی جارہی ہیں، ہماری خواہش ہے کہ ملک ترقی کریں،موجودہ حکومت نے نمائشی اقدامات کیے ہیں ۔ دعاگو ہوں کہ قوانین سب کے لیے یکساں ہو۔ ملک کی معاشی حالت کی بہتری ایک بڑا چیلنج ہے،انکاکہنا تھا کہ خارجہ پالیسی پہلی کال پر اٹک گئی ہے ۔ وفاقی حکومت کے وعدے اس کے گلے پڑینگے ۔ وفاقی حکومت نے بڑے بڑے اعلانات کیے ہیں اس پر عمل درآمد کسی بڑے چیلنج سے کم نہیں ۔

خورشید شاہ

مزید : صفحہ اول


loading...