سیکرٹری جنرل اے این پی میاں افتخار حسین کوپھر تھریٹ الرٹ

سیکرٹری جنرل اے این پی میاں افتخار حسین کوپھر تھریٹ الرٹ

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک )نیشنل کاؤنٹر ٹیررازم اٹھارٹی (نیکٹا) کی جانب سے عوامی نیشنل پارٹی (اے این پی) کے سیکریٹری جنرل میاں افتخار حسین کی جان کو در پیش خطرے کے حوالے سے تھریٹ الرٹ جاری کیا ہے۔اے این پی کے رہنما زاہد خان نے نیکٹا کے تھریٹ الرٹ پر رد عمل دیتے ہوئے کہا ہے کہ ان کی پارٹی کی قیادت اور عہدیداران پر 2008 سے دہشت گرد حملے کر رہے ہیں، ان کا کہنا تھا کہ حملہ آوروں اور ان کے مددگاروں کی عدم گرفتاری ریاستی ناکامی ہے۔زاہد خان نے مطالبہ کیا کہ ریاست، آئین کے تحت اے این پی کو بھی تحفظ فراہمی کی ذمہ داری پوری کرے۔ان کا کہنا تھا کہ اے این پی کی قیادت نے کارکنوں کو روکا ہوا ہے، اور ساتھ ہی حکومت کے ریاست اداروں کو انتباہ کرتے ہوئے کہا کہ ان کی پارٹی مساوی اور برابری کے حقوق نہ ملنے پر کسی بھی اقدام کے اٹھائے جانے کی ذمہ دار نہیں ہوگی۔زاہد خان نے سوال اٹھایا کہ مرکزی و صوبائی حکومتوں کے حامی و حمایتی آزاد اور اے این پی کیوں غیر محفوظ ہے، انہوں نے واضح کیا کہ دہشتگردانہ ذہنیت پیدا کرنے والوں پر ہاتھ ڈالنا نئی حکومت کا پہلا چیلنج ہے۔اے این پی کے رہنما کا کہنا تھا کہ نیکٹا کے خط پر اے این پی کو شدید تحفظات ہیں، سرکاری تحریری خط میں کسی نامعلوم کا ذکر نہیں بلکہ سیکیورٹی اداروں کو حملہ آور کا نام پتہ اور ٹھکانہ تک معلوم ہے۔زاہد خان نے کہا کہ خط میں تحریر ہے کہ حملہ آور دہشتگردی میں ملوث اور اداروں کو مطلوب ہے، انہوں نے مطالبہ کیا کہ حملے کا منصوبہ بنانے والے کو فوری گرفتار کیا جائے۔انہوں نے دہشتگردوں کے سرپرستوں اور مددگاروں کو قوم کے سامنے لانے کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا کہ نیشنل ایکشن پلان پر من و عن عمل درآمد کیا جائے۔

تھریٹ الرٹ

مزید : صفحہ اول


loading...