وزیر اعلیٰ سردار عثمان بزدار کاعام عوام کیلئے دن مختص کرنے پر غور

وزیر اعلیٰ سردار عثمان بزدار کاعام عوام کیلئے دن مختص کرنے پر غور

  

لاہور( این این آئی)اراکین قومی و صوبائی اسمبلی کو اپنے مسائل کے حل کیلئے بغیر کسی رکاوٹ وزیر اعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار تک رسائی حاصل ہو گی جس کیلئے وزیر اعلیٰ پنجاب نے واضح احکامات بھی جاری کر دئیے ہیں ۔ ذرائع کے مطابق وزیر اعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار نے کہا ہے اراکین قومی وصوبائی اسمبلی اپنے حلقوں اور وزارتوں سے متعلقہ مسائل کے حل کیلئے ان سے بلا کسی رکاوٹ ملاقات کر سکیں گے اور اس کیلئے آنے والے دنوں میں ایک پروگرام ترتیب دیا جائے گا ۔ ذرائع کے مطابق عام عوام کی شکایات سے آگاہی کیلئے بھی ایک دن مختص کرنے پر غور جاری ہے تاہم اس کا حتمی فیصلہ سکیورٹی کے حوالے سے تمام تر صورتحال کا جائزہ لے کر کیا جائے گا ۔ کابینہ کی تشکیل کے بعد وزراء کو بھی ذمہ داریاں سونپی جائیں گی اور انہیں عوام کے مسائل کے فوری حل کیلئے کھلی کچہریاں لگانے کی ہدایات جاری کی جائیں گی ۔

وزیر اعلیٰ عثمان بزدار

مزید :

صفحہ آخر -