پاک فضائیہ کے JF-17تھنڈر طیارے کی پولش ائیر شو میں دھوم

پاک فضائیہ کے JF-17تھنڈر طیارے کی پولش ائیر شو میں دھوم
پاک فضائیہ کے JF-17تھنڈر طیارے کی پولش ائیر شو میں دھوم

  

کراچی (این این آئی) رڈوم (پولینڈ)انٹر نیشنل ائیر شو کے افتتاحی روز پاک فضائیہ کے JF-17 تھنڈر طیارے کے شاندا ر فضائی کرتب دیکھ کر شائقین دم بخود رہ گئے ۔قومی پرچم کے رنگوں سے مزین فخر پاکستان JF-17 تھنڈر نے پولینڈ کی فضاوں میں اپنے شاندار فضائی مظاہرے کو وہاں موجود شائقین نے دل کھول کر داد دی ۔ ونگ کمانڈر ذیشان بریار نے مظاہرے کے دوران ناقابلِ یقین فضائی کرتب دکھائے جن میں muscle climb, thunder turns, slow speed performance and inverted flightشامل ہیں۔ پاکستان اور چین کے مشترکہ تعاون سے تیار ہونیوالے JF-17 تھنڈر طیارے کے شاندار مظاہرے کے دوران ائیر مارشل ارشد ملک، وائس چیف آف دی ائیر سٹاف بھی موقع پر موجود تھے ۔ انہوں نے وہاں موجود پاک فضائیہ کے زمینی اور فضائی عملے سے ملاقات کی اور اس شو میں انکی شاندار کارکردگی کو سراہااور کہا پاک فضائیہ کی اس شو میں شمولیت دنیا میں پاکستان کے مثبت تاثر کو اجاگرکرنے کی سمت ایک اہم قدم ہے ۔ فضائی مظاہرے کے علاوہ زمین پر موجود تمام ہتھیاروں سے لیس JF-17 اور سپر مشاق طیارے شائقین کے لیے مرکز نگاہ بنے رہے۔

جے ایف 17

مزید :

صفحہ آخر -