صدر مملکت کی لندن میں بیگم کلثوم نواز کی عیادت ، آج بھی نواز شریف کیساتھ کھڑا ہوں : ممنون حسین

صدر مملکت کی لندن میں بیگم کلثوم نواز کی عیادت ، آج بھی نواز شریف کیساتھ کھڑا ...

  

لندن(مانیٹرنگ ڈیسک ، آن لائن)صدرممنون حسین نے اہلیہ کے ہمراہ ہارلے سٹریٹ کلینک لندن میں بیگم کلثوم نواز کی عیادت کی ہے۔نجی ٹی وی کے مطابق صدر ممنون حسین نے بیگم کلثوم نواز کی عیادت کے بعد میڈیا سے گفتگو کر تے ہو ئے کہا ہے کہ بیگم کلثوم نوازسے بات ہوئی ہے انہوں نے دعاکی اپیل کی ہے، 1999کی طرح آج بھی نوازشریف کیساتھ کھڑاہوں۔صدر مملکت کی جانب سے عیادت کے بعد میڈ یا سے گفتگو کرتے ہوئے حسین نواز نے کہا بیگم کلثوم نواز آئی سی یو میں ہیں ،وہ بات چیت کرتی ہیں مگر بیٹھ نہیں سکتیں ۔ ا ن کا کہنا تھا نواز شریف نے پاکستانی سم سے کال کر کے بیگم کلثوم نواز سے بات کی لیکن میری والدہ مریم نواز کا پوچھتی ہیں کہ وہ کال کیوں نہیں کرتیں ؟۔

صدر مملکت

مزید :

صفحہ اول -