گلگت: لڑکیوں کے سکول پر حملہ ناکام،13دہشتگرد گرفتار

گلگت: لڑکیوں کے سکول پر حملہ ناکام،13دہشتگرد گرفتار

  

غذر( آن لائن )گلگت بلتستان کی پولیس نے دعویٰ کیا ہے کہ انہوں نیغذر تحصیل میں لڑکیوں کے اسکولوں پر حملے کا منصوبہ ناکام بناتے ہوئے 13 مشتبہ دہشت گردوں کو گرفتار کرلیا ہے۔ڈپٹی انسپکٹر جنرل گوہرنفیس کا کہنا ہے کہ گرفتار شدہ تمام مشتبہ افراد عنایت اللہ نامی مقامی شخص کے مدرسے کے طلبا ہیں۔انہوں نے کہا کہ پولیس نے گزشتہ شب کی گئی کارروائی میں مدرسے سے دھماکا خیز مواد اور پیٹرول بھی برآمد کیا ہے۔انہوں نے مزید کہا کہ مدرسے میں اسکول اور کالج کو حملے کا نشانہ بنانے کا منصوبہ بنایا جارہا تھا۔میڈیا رپورٹس کے مطابق ڈی آئی جی نفیس نے بتایا کہ دہشت گردوں نے 17۔2016 میں دیامر کے علاقے میں کئی اسکولوں پر حملے میں ملوث ہونے کا اقرار کیا ہے۔انہوں نے کہا کہ ملزمان نے پرنس کریم آغا خان اور سابق گورنر پیر کرم علی شاہ پر بم حملے میں ملوث ہونے کا انکشاف بھی کیا ہے۔

گلگت سکول حملہ

مزید :

صفحہ آخر -