گستاخانہ خاکے بنانیوالے کے سر کی 15لاکھ قیمت مقرر

گستاخانہ خاکے بنانیوالے کے سر کی 15لاکھ قیمت مقرر

  

گوجرانوالہ(بیورورپورٹ)ڈسٹرکٹ بار نے ہالینڈ میں گستاخانہ خاکے بنانے والے کاسرقلم کرنے والے کیلئے 15لاکھ انعام کا اعلان کردیا۔ 10لاکھ روپے فنڈاور5لاکھ روپے صدر بار خود اداکریں گے۔گستاخانہ خا کوں کے خلا ف وکلاء کی شدید نعرے بازی سیشن کورٹ میں ریلی بھی نکالی گئی ،وکلاء نے وزیراعظم سے بھی سخت کارروائی کا مطالبہ کردیا۔ 35سووکلاء ہالینڈ کے سفیرکو ملعون کے خلاف سخت کارروائی کے لیے خط لکھیں گئے ۔ہالینڈ میں گستاخانہ خاکوں کے خلاف ڈسٹرکٹ بار گوجرانوالہ کا حتجاجی اجلاس زیر صدارت صدر بار نورمحمد مرزا قائداعظم بارہال میں منعقدہواجس میں سیکرٹری بار چوہدری ظہیر احمد سمیت بڑی تعداد میں وکلاء شریک ہوئے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے صدر بار نورمحمد مرزا نے گستاخانہ خاکوں کے مقابلہ کا انعقاد کروانیوالے ملعون جیراڈولڈرکاسر قلم کرنے والے کے لئے مجموعی طورپر 15لاکھ انعام کااعلان کیا ۔ اکلاس سے چوہدری عرفان سعید ،سابق سیکرٹری کوثرحسین سندرانہ ،میاں عادل نذیر، سیدطاہراحمد شاہ سمیت دیگروکلاء نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ہالینڈمیں پیش آنے والا واقعہ انتہائی افسوس ناک ہے جس کی جتنی مذمت کی جائے کم ہے ۔

ڈسٹرکٹ بار گوجرانوالہ

مزید :

صفحہ آخر -