تربیلا ڈیم کا چوتھا توسیعی منصوبہ تباہی کے دہانے پر پہنچ گیا

تربیلا ڈیم کا چوتھا توسیعی منصوبہ تباہی کے دہانے پر پہنچ گیا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

تربیلا غازی(این این آئی) غلط منصوبہ بندی، غفلت یا جلدی بازی۔ تربیلا ڈیم کا چوتھا توسیعی منصوبہ تباہی کے دہانے پر پہنچ گیا۔ ہزاروں ٹن مٹی جانے سے منصوبہ کے تین پیداواری یونٹ کے گیٹ مٹی میں ڈوب گئے۔تفصیلات کے مطابق ذرائع نے بتایا کہ تربیلا ڈیم کے چوتھے توسیعی منصوبہ کے یونٹ نمبر 16و یونٹ نمبر 17کے گیٹ سے ہزاروں ٹن جمع ہونے کی وجہ سے مکمل طور پر بند ہو چکے ہیں ۔ جس سے سنگین صورت حال پیدا ہو گئی ہے۔یونٹ نمبر16 اوریونٹ 17 نے پیداوار بند کر دی ہے ۔سرنگ نمبر چار سے ہزاروں ٹن مٹی آنے سے تینوں پیداواری یونٹ کے گیٹ بدستور مٹی سے ڈب ہوئے ہیں۔مٹی کو نکلنے کے لئے ابھی تک کوئی موثر طریقہ استعمال نہیں کیا جا رہا ہے۔ مٹی کو ہٹانے کے لئے کی جانے والی تمام تر کوشش ناکام ہو گئی ہے ۔تربیلا ڈیم کے ذرائع نے بتایا کہ یونٹ نمبر 16 اور یونٹ نمبر 17 کی بندش کی وجہ سے روزانہ نو سو 40 میگاواٹ بجلی کا خسارہ ہو رہا ہے۔ جس سے ملک کو اربوں روپے کا نقصان پہنچ رہا ہے۔پیداواری یونٹ کے مٹی سے گیٹ دب جانے سے منصوبہ اس سال بھی بجلی کی پیداوار حاصل نہیں کی جا سکے گی۔غلط منصوبہ بندی ، غفلت یا جلدی بازی منصوبہ کی تباہی کا باعث بن گئیں۔ اربوں روپے کے قومی منصوبہ کی بندش کا ذمہ دار کون واپڈا، تعمیراتی کمپنیاں یا کنسلسنٹ پی ٹی آئی کی وفاقی حکوت کو ذمہ داروں کے خلاف کارروائی کرنا ہو گی۔ اس قومی منصوبہ کی بندش کا نوٹس لے کر کارروائی کی جائے۔
توسیعی منصوبہ

مزید :

صفحہ آخر -