شاہ فرمان کل گورنر خیبرپختونخوا ، عمران اسماعیل آج گورنر سندھ کا حلف اٹھائیں گے

شاہ فرمان کل گورنر خیبرپختونخوا ، عمران اسماعیل آج گورنر سندھ کا حلف اٹھائیں ...

کراچی (این این آئی) پاکستان تحریک انصاف کے نامزد گورنر سندھ عمران اسماعیل صوبہ کے 33 ویں گورنر کی حیثیت سے آج (پیر) حلف اٹھائیں گے۔ نئے گورنرسندھ سے چیف جسٹس سندھ ہائی کورٹ حلف لیں گے۔ تقریب حلف برداری آج شام6بجے گورنر ہاؤس میں منعقد ہوگی۔نئے گورنرسندھ کی تقریب حلف برداری کے لیے گورنرہاؤس میں تمام انتظامات کرلیے گئے ہیں جبکہ تقریب میں شرکت کے لیے حکومت سندھ کے صوبائی وزراء کے علاوہ تحریک انصاف کے ارکان پارلیمنٹ اورپارٹی رہنماؤں سیاسی وسماجی شخصیات کودعوت نامے بھی ارسال کردیے گئے ہیں ۔ نئے گورنرسندھ کی خواہش پرگورنرہاؤس میں ہونے والی تقریب پروقارمگرسادہ ہوگی اورمہمانوں کی تواضع صرف چائے اوربسکٹ سے کی جائے گی۔ عمران اسماعیل گورنر کی حیثیت سے حلف لینے کے بعد منگل کی صبح مزار قائد پر حاضری دینگے۔عمران اسماعیل سے قبل صوبہ سندھ میں 32 گورنرز اپنی خدمات انجام دے چکے ہیں۔

عمران اسماعیل

پشاور(این این آئی)تحریک انصاف کے رہنما شاہ فرمان کل 28 اگست کوگو رنرخیبرپختوخواکے عہدے کاحلف اٹھائیں گے ۔میڈیا رپورٹس کے مطابق شاہ فرمان صوبے کے 32ویں گورنرکی حیثیت سے حلف اٹھائیں گے،چیف جسٹس پشاور ہائیکورٹ جسٹس وقاراحمد گورنر سے حلف لیں گے۔گورنرکی تقریب حلف برداری میں وزیراعلیٰ محمودخان بھی شرکت کریں گے،اقبال ظفرجھگڑاکے استعفے کے بعد سپیکرمشتاق غنی قائم مقام گورنر کے طورپرکام کررہے ہیں۔شاہ فرمان نے میڈیا سے گفتگوکرتے ہوئے کہا کہ ہر وہ کام کروں گا جس سے کفایت شعاری ممکن ہو،ان کا کہناتھا کہ اگر سکیورٹی کا مسئلہ ہوا تو گورنر ہاؤس میں کسی افسر کے گھر رہائش اختیار کروں گا جبکہ گورنرہاؤس میں سیکرٹریٹ کاعملہ بدستورکام کرتارہے گا۔

شاہ فرمان

مزید : صفحہ اول


loading...