منی لانڈرنگ کیس ، آصف زرداری ،فریال تالپور آج پیش ہونگے

منی لانڈرنگ کیس ، آصف زرداری ،فریال تالپور آج پیش ہونگے

اسلام آباد (این این آئی)ایف آئی اے نے منی لانڈرنگ سکینڈل معاملے پر پیپلز پارٹی کے شریک چیئر مین سابق صدر آصف زرداری اور فریال تالپور کو چوتھی بار آج پیر کو طلب کرلیا ہے۔میڈیا رپورٹ کے مطابق وفاقی تحقیقاتی ایجنسی نے منی لانڈرنگ کیس میں تحقیقات کیلئے آصف زرداری اور فریال تالپور کو ایف آئی اے ہیڈ کوارٹر اسلام آباد طلب کیاہے ٗاٹھارہ اگست کو اسلام آباد ہائی کورٹ نے جعلی اکاؤنٹس کیس میں سابق صدرآصف زرداری کی حفاظتی ضمانت منظور کی تھی، درخواست اعتزاز احسن اور لطیف کھوسہ کے ذریعے دائر کی گئی تھی۔سابق صدر نے عدالت سے استدعا کی کہ گرفتاری کا خدشہ ہے حفاظتی ضمانت دی جائے جبکہ ٹرائل کورٹ میں پیش ہوناچاہتاہوں،درخواست میں موقف اختیار کیا گیا تھا کہ ایف آئی اے کی انکوائری میں پیش ہونے کیلئے بھی ضمانت دی جائے جس پر عدالت نے شریک چیئرمین پاکستان پیپلز پارٹی کی استدعا منظور کرتے ہوئے منی لانڈرنگ کیس میں ان حفاظتی ضمانت منظور کرلی تھی۔

زرداری طلب

Bac

مزید : صفحہ اول


loading...