8دن بعد بھی وزیر اعظم کا قائد اعظم ؒ کے مزار پر حاضری نہ دینا افسوسناک،سعید غنی

8دن بعد بھی وزیر اعظم کا قائد اعظم ؒ کے مزار پر حاضری نہ دینا افسوسناک،سعید ...

  

اسلام آباد(آئی این پی )پاکستان پیپلزپارٹی کے رہنما سعید غنی نے کہا ہے کہ 8 دن گذرنے کے بعد بھی وزیراعظم کا بابائے قوم قائداعظم کے مزار پر حاضری نہ دینا انتہائی افسوسناک امر ہے۔ سعید غنی نے کہاکہ حلف اٹھانے کے فوری بعد قائد اعظم کے مزار پر حاضری دینا لازمی ہے مگر لگتا ہے کہ عمران خان کے نئے پاکستان میں مزار قائد پر حاضری ان کی ترجیحات میں شامل نہیں۔سعید غنی نے خاتون اول سے درخواست کی کہ وہ وزیراعظم کو قائد کے مزار پر حاضری کے لیئے بھیجیں۔

سعید غنی

مزید :

صفحہ آخر -