عابد باکسر اور مدعی پارٹی کی سی آئی اے پیشی کے بعد رہائی

عابد باکسر اور مدعی پارٹی کی سی آئی اے پیشی کے بعد رہائی

لاہور(خبرنگار)ملت پارک کے علاقہ میں پراپرٹی ڈیلر جواد فردوسی قتل کیس کی تفتیش میں پیش ہونے والے سابق پولیس انسپکٹر عابد باکسر اور مدعی پارٹی میں تلخ کلامی ہوگئی ، جس پر پولیس نے ان کے خلاف ابتدائی قانونی کارروائی کرکے حراست میں لے لیا بعد ازاں دونوں پارٹیوں کو آج دوبارہ پیش ہونے پر رہا کر دیا گیا، تفصیلات کے مطابق ملت پارک کے علاقہ میں جواد فردوسی قتل کیس کی تفتیش سی آئی اے صدرڈویژن پولیس کررہی ہے گزشتہ روز مدعی پارٹی اور سابق پولیس انسپکٹر عابد باکسر وغیرہ تفتیش کے سلسلہ میں پیش ہوئے جہاں دونوں کے درمیان تلخ کلامی ہوگئی ، ڈی ایس پی سی آئی اے نے عابد باکسر سمیت دونوں پارٹیوں کے 7افراد کو حراست میں لیکر حوالات میں بند کردیا ، بعدازاں دونوں پارٹیوں کو آج پیش ہونے کا حکم دیکر رہا کردیا گیا، سابق پولیس انسپکٹر عابد باکسر نے سی آئی اے نواں کوٹ کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ان کی تفتیش میرٹ پر کی جارہی ہے وہ بے گناہ ہے اور اپنی بے گناہی کے ثبوت افسران کو پیش کردئیے ہیں۔

عابد باکسر

مزید : صفحہ اول


loading...