دہشتگردی کیخلاف پاکستان کی کوششوں کے معترف امریکی سینیٹر جان مکین انتقال کر گئے

دہشتگردی کیخلاف پاکستان کی کوششوں کے معترف امریکی سینیٹر جان مکین انتقال کر ...

واشنگٹن(این این آئی)دہشتگردی کیخلاف پاکستان کی کوششوں کے معترف امریکی سیاست دان اور سابق نائب امریکی صدر سینیٹر جان میک کین 81 برس کی عمر میں انتقال کر گئے ،غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق امریکی سیاست دان جان مکین کے دفتر کی طرف سے جاری کردہ بیان میں کہاگیا کہ جان میک کین کا انتقال اتوارکو ہوا اور اس وقت ان کے خاندان کے افراد ان کے ہمراہ تھے۔ان کے دماغ میں جولائی 2017 میں رسولی کی تشخیص ہوئی تھی اور اس کے بعد سے وہ علاج کروا رہے تھے۔میک کین کی بیٹی میگن نے کہا کہ اب ان کی زندگی کا مقصد اپنے والد کی مثال بن کر، ان کی توقعات پر پورا اترنا اور محبت کے ساتھ جینا ہے۔انھوں ٹوئٹر پر ایک بیان میں کہاکہ آنے والے برس میرے والد کے بغیر ویسے نہیں ہوں گے، لیکن وہ پھر بھی اچھے دن ہوں گے، زندگی اور محبت سے بھرے، کیوں کہ ان کا نمونہ میرے والد کی زندگی ہو گی۔جان میک کین کی موت پر ان کے لیے تعزیتی پیغامات کا سلسلہ شروع ہو گیا ہے۔ڈونلڈ ٹرمپ نے ٹویٹ کی کہ سینیٹر جان میک کین کے خاندان کے لیے دلی تعزیت۔ میرا دل اور دعائیں آپ کے ساتھ ہیں!سارا پیلن، جو 2008 ء میں میک کین کی نائب صدارتی امیدوار تھیں، کہا کہ جان میک کین میرے دوست تھے۔ میں ان اچھے وقتوں کو یاد رکھوں گی۔ میرا خاندان سنڈی اور میک کین خاندان کے لیے دعا گو ہے۔سابق صدر براک اوباما نے کہا کہ ان کی وفاداری ایک بلند مقصد کے ساتھ تھی، ان اصولوں کے ساتھ جن کی خاطر امریکیوں اور تارکینِ وطن کی نسلیں لڑتی، پیش قدمی کرتی اور قربانیاں دیتی رہی ہیں۔میک کین چھ بار سینیٹر رہے اور رپبلکن پارٹی کی طرف سے 2008 میں براک اوباما کے مقابلے پر صدارتی انتخاب لڑا لیکن ناکام ہو گئے۔میک کے والد اور دادا دونوں نیوی میں ایڈمرل رہے ہیں۔ خود میک کین ویت نام جنگ میں فائٹر پائلٹ رہے ہیں۔ اس دوران ان کا جہاز مار گرایا گیا اور وہ پانچ سال تک ویت نام کی قید میں رہے۔اس دوران انھیں تشدد کا نشانہ بنایا گیا جس کی وجہ سے وہ زندگی بھر کئی قسم کے طبی مسائل کا شکار رہے۔جان مکین 2017 سے دماغ کے کینسر میں مبتلا تھے اور انہوں نے اپنی زندگی کے آخری ایام ایری زونا میں گزارے۔جان مکین کے انتقال پر امریکا میں سوگ منایا جارہا ہے جس کے لیے قومی پرچم بھی سرنگوں کر دیے گئے ہیں۔ایری زونا سے تعلق رکھنے والے جان مکین نے 2008 میں صدارتی الیکشن لڑا مگر کامیاب نہ ہو سکے ، وہ 30 سال امریکی سینیٹ کے رکن رہے اور انہیں 6 بار امریکی سینیٹر منتخب ہونے کا اعزاز بھی حاصل رہا۔

جان مکین

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک) سیاسی وعسکری قیادت نے سابق امریکی نائب صدر جان مکین کے انتقال پر افسوس کا اظہار کیا ہے۔ ترجمان دفتر خارجہ کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے کہا کہ دکھ کی اس گھڑی میں جان مکین کے اہل خانہ اور دوستوں کے ساتھ ہیں۔شاہ محمود قریشی کا کہنا تھا کہ جان مکین نے بطور چیئرمین آرمڈ سروسز کمیٹی پاک امریکا تعلقات بہتر بنائے، انہوں نے ہمیشہ خطے میں امن و استحکام کے لیے تعاون پر زور دیا۔ و ز یر خارجہ شاہ محمود قریشی کا کہنا تھا کہ سینیٹر جان مکین کی کمی پاکستان میں ہمیشہ محسوس کی جائے گی۔

سیاسی وعسکری قیادت

مزید : صفحہ اول


loading...