بھارت سرکار پاکستان سے مذاکرات کرے،محبوبہ مفتی

بھارت سرکار پاکستان سے مذاکرات کرے،محبوبہ مفتی

سرینگر(مانیٹرنگ ڈیسک) مقبوضہ جموں کشمیر کی وزیر اعلیٰ نے بھارتی حکومت کو پاکستان کیساتھ مذاکرات کا مشورہ دے ڈالا۔نجی ٹی وی چینل’’ جیو نیوز‘‘ کے مطابق مقبوضہ کشمیر کی کٹھ پتلی وزیر اعلیٰ محبوبہ مفتی نے انٹرویودیتے ہوئے کہا کہ اٹل بہاری واجپائی کی پالیسی اپنا کر پاکستان سے مذاکرات شروع کئے جائیں،واجپائی نے حریت رہنماؤں سے بلامشروط مذاکرات شروع کیے،واجپائی لاہورگئے توپرویزمشرف نے سیزفائرپرآمادگی ظا ہر کی،کشمیریوں سے مذاکرات اورپاکستان کیساتھ مفا ہمتی عمل ہوناچاہیے۔انہوں نے کہا کہ جنگ کسی بھی مسئلے کا حل نہیں کشمیر میں جاری خون خرابے کو اب ختم ہونا چاہئے کب تک لوگ اپنے عزیزوں کے خون سے لت پت لاشیں اٹھاتے رہے گے ،سب سے بہتر حل تو یہ ہے کہ پاکستان کے ساتھ مذاکرات کر کے اس مسئلے کا حل کیا جائے تاکہ سالوں سے جاری اس جنگ کا خاتمہ ہو جائے ۔انہوں نے عمران خان حکومت بارے کہا کہ یہ بات مضحکہ خیزلگتی ہے کہ عمران خان جمہوری طریقے سے نہیں لائے گئے،جمہوری طریقے سے انتخابات جیت کرآنیوالے کاکیوں مذاق بنارہے ہیں؟ عمران خان کو پاکستان کی کروڑوں عوام نے منتخب کیا اس کا مذاق بنانا مضحکہ خیز ہوگا ۔

محبوبہ مفتی

مزید : صفحہ آخر


loading...