امیر جو گیرزئی کو گورنر بنانے کی خبر میں صداقت نہیں ، ترجمان وزیر اعظم

امیر جو گیرزئی کو گورنر بنانے کی خبر میں صداقت نہیں ، ترجمان وزیر اعظم

  

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک) ترجمان وزیراعظم ہاؤس کا کہنا ہے کہ ڈاکٹر امیر محمد خان جوگیزئی کو گورنر بلوچستان بنائے جائے کی خبر میں صداقت نہیں۔وزیراعظم ہاؤس کے ترجمان کا کہنا ہے کہ امیر خان جوگیزئی کو گورنر بلوچستان کا عہدہ دینا تجویز تھی، حتمی فیصلہ نہیں تھا۔بیان میں مزید کہا گیا ہے کہ امیر محمد خان سے متعلق سامنے آئے بعض شواہد کی بنا پر انہیں گورنر کا عہدہ دینے کی تجویز پر مزید پیشرفت نہیں ہوئی۔یاد رہے کہ گزشتہ روز امیر محمد خان جوگیزئی کو گورنر بلوچستان کے عہدے کے لیے نامزد کیا گیا تھا جس کے بعد ان کے خلاف نیب میں زیر تفتیش مقدمات کی خبریں آنے کے بعد ان کی عہدہ لینے سے معذرت کی خبریں بھی سامنے آئیں۔بعدازاں ایک ویڈیو بیان کے ذریعے انہوں نے عہدہ قبول کرنے سے معذرت کی خبروں کی تردید کی اور کہا کہ انہوں نے گورنر کا عہدہ قبول کرنے سے معذرت نہیں کی۔

ترجمان وزیراعظم

کوئٹہ (این این آئی)بلوچستان کے نئے گورنر کیلئے پی ٹی آئی اور بلوچستان عوامی پارٹی (باپ) کے رہنماؤں کے ناموں پر غور شروع کردیا گیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق پی ٹی آئی بلوچستان کے عہدیداران نوابزادہ ہمایوں جوگیزئی ،سردار خادم حسین وردگ ،شریف جوگیزئی، اور بلوچستان عوامی پارٹی (باپ) کے سیکرٹری جنرل منظور احمد کاکڑ کے ناموں پر غور شروع کردیاگیا ہے۔ ذرائع نے اتوار کے روز این این آئی کو بتایا ہے کہ پی ٹی آئی اور بلوچستان عوامی پارٹی کے عہدے داران سینئر سیاستدان ہے بلوچستان سے جن چار سیاستدانوں کے ناموں پر غور کیا جارہاہے آئندہ 24گھنٹے میں وزیراعظم اور پی ٹی آئی کے چیئرمین عمران خان کو ان کے بارے میں مکمل بریفنگ دی جائیگی ذرائع نے مزید بتایا ہے کہ ان چاروں سیاستدانوں کے علاوہ کوئی اور سیاستدان بیوروکریٹ کا نام بھی سامنے آسکتا ہے۔

بلوچستان کا نیا گورنر

مزید :

صفحہ اول -