پنجاب پولیس کو بھی خیبر پختونخوا کی طرح غیر سیاسی بنایا جائے گا، چودھری سرور

پنجاب پولیس کو بھی خیبر پختونخوا کی طرح غیر سیاسی بنایا جائے گا، چودھری سرور

لاہور(آئی این پی)نامزد گورنر پنجاب چودھری سرور نے کہا کہ پولیس کو غیر سیاسی بنائیں گے اورپنجاب پولیس کو بھی خیبر پختونخواہ پولیس کی طرح بنا یا جائے گا‘ نئے بلدیاتی نظام کے لیے قانون سازی کی جائے گی،نئے نظام کو لانے کے لیے 6 ماہ تک لگ سکتے ہیں،خارجہ پالیسی ملکی مفاد کو مدنظر رکھ کر تیار کی جائے گی،پاکستان اور خصوصا پنجاب میں کسان کی حالت دیکھ کر دل خون کے آنسو روتا ہے ۔ گوجرخان میں مرزا حنیف کی رہائش گاہ میں استقبالیہ تقریب میں شرکت کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پولیس کاقبلہ درست کرکے اسے غیرسیاسی بنائیں گے،ترقیاتی کام منتخب بلدیاتی قیادت کے ذریعے ہوں گے،ہماری حکومت پٹواری،تحصیلداراورتھانیدارکواستعمال نہیں کرے گی۔انہوں نے کہا کہ نئے بلدیاتی نظام کے لیے قانون سازی کی جائے گی،نئے نظام کو لانے کے لیے 6 ماہ تک لگ سکتے ہیں،خارجہ پالیسی ملکی مفاد کو مدنظر رکھ کر تیار کی جائے گی،پاکستان اور خصوصا پنجاب میں کسان کی حالت دیکھ کر دل خون کے آنسو روتا ہے کیوں کہ پاکستان میں کسان کو بجلی اور کھاد مہنگے داموں میسر ہے جبکہ سرحدپارکسان کوٹیوب ویل کے لیے بجلی مفت اورکھاد آدھے داموں ملتی ہے۔انہوں نے کہا کہ پی ٹی آئی حکومت نے جس طرح خیبر پختونخواہ کو بدلا اس طرح انشااللہ پورے پاکستان کو بدل دیں گے کیوں کہ یہ ہمارے قائد وزیر اعظم عمران خان کا وژن ہے کہ نئے پاکستان میں کرپشن نہیں ہو گی بلکہ نیا پاکستان امن پسند اور خوشحال ہوگا ۔

چودھری سرور

مزید : صفحہ آخر


loading...