وزیر اعلیٰ پنجاب کی ڈھابے پر چائے نوشی تبدیلی کے حق میں نعروں کی گونج

وزیر اعلیٰ پنجاب کی ڈھابے پر چائے نوشی تبدیلی کے حق میں نعروں کی گونج

اسلام آباد(سٹاف رپورٹر،مانیٹرنگ ڈیسک) وزیر اعلیٰ پنجاب نے ڈھابے پر چائے پی کر تبدیلی کی ایک اور مثال قائم کردی ، اس موقع پر شہر یوں نے ان کیساتھ سیلفیاں بنائیں اور تبدیلی کو سراہا۔تفصیلات کے مطابق سینیٹر فیصل جاوید کی دعوت پر وزیرِاعلیٰ پنجاب عثمان بزدار نے اسلا م آباد میں ایک ڈھابے سے چائے پی اور عوام بھی گھل مل گئے۔اس موقع پر وزیر اعلیٰ کیساتھ کوئی پروٹوکول نہیں تھا۔ وزیر اعلیٰ کو چائے کیسا تھ مٹھائی بھی پیش کی گئی۔ اس موقع سردار عثمان بزدار عام شہریوں میں گھل مل گئے۔ شہریوں نے پنجاب کے حکمران کیساتھ سیلفیاں بنوا ئیں اور تبدیلی کے نعرے لگاتے ہوئے وزیر اعلیٰ پنجاب کے اس عمل کی تعریف کی۔

وزیر اعلیٰ پنجاب

مزید : صفحہ اول


loading...