افغان حکومت کا وزیر دفاع ، وزیر داخلہ ، سربراہ خفیہ ایجنسی اور مشیر قومی سلامتی مستعفی

افغان حکومت کا وزیر دفاع ، وزیر داخلہ ، سربراہ خفیہ ایجنسی اور مشیر قومی ...

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


کابل (مانیٹرنگ ڈیسک ، نیوز ایجنسیاں) افغان صدر اشرف غنی کی حکومت کو دھچکا لگ گیا، وزیر دفاع، وزیر داخلہ، افغان خفیہ ایجنسی کے سر براہ اور مشیر قومی سلامتی نے استعفیٰ دیدیا۔غیر ملکی میڈیا کے مطابق استعفے کی وجوہات سیکیورٹی امور پر اختلافات بتائے جاتے ہیں۔استعفیٰ دینے والوں میں افغان وزیر دفاع طارق شاہ بہرامی، وزیر داخلہ واعظ برمک، افغان خفیہ ایجنسی نیشنل ڈائریکٹوریٹ آف سیکورٹی کے سربر اہ معصوم ستانکزئی اور مشیرِقومی سلامتی حنیف اتمار شامل ہیں۔رواں سال ملک بھر میں طالبان کے حملوں میں اضافے پر عہدیدار کڑی تنقید کی زد میں تھے،تفصیلات کے مطابق افغان صدر اشرف غنی کی کابینہ کے 4 اہم عہدے دار مستعفی ہو گئے۔برطانوی میڈیا کے مطابق افغا نستا ن میں صدر اشرف غنی کی کابینہ کے 4 اہم عہدے داروں نے استعفیٰ دیدیا، استعفے دینے والوں میں 2 وزرا اور 2 اعلیٰ سیکیورٹی حکام شامل ہیں۔افغانستان کے نیشنل ڈائریکٹریٹ سیکیورٹی کے سربراہ معصوم ستانکزئی نے عہدے سے استعفیٰ دیدیا جبکہ 2 سیکیورٹی چیف بھی استعفیٰ دینے والوں میں شامل ہیں۔ اس کے علاوہ افغان وزیر دفاع طارق شاہ بہرامی اوروزیرداخلہ واعظ برمک بھی مستعفی ہو گئے۔ اس سے قبل نیشنل سیکیورٹی ایڈوائزر حنیف اتمر بھی مستعفی ہو چکے ہیں۔تاہم افغان صدر اشرف غنی نے وزیر دفاع، وزیر داخلہ اور خفیہ ایجنسی کے سربراہ کا استعفیٰ قبول کرنے سے انکار کردیا جبکہ مشیر قومی سلامتی کا استعفیٰ قبول کرلیا۔غیرملکی خبر رساں ادارے کے مطابق سکیورٹی امور پر اختلافات کے باعث گزشتہ روز افغان وزیر دفاع، وزیر داخلہ، خفیہ ایجنسی کے سربراہ اور مشیر قومی سلامتی نے اپنے عہدے سے استعفیٰ دیدیا تھا۔حکومتی ترجمان ہارون چکنسوری کا کہنا ہے صدر اشرف غنی نے مستعفی وزرا اور چیف خفیہ ایجنسی کو کام جاری رکھنے کی ہدایت کی ہے تاہم انہوں نے مشیر قومی سلامتی حنیف اتمر کا استعفیٰ قبول کرلیا۔ یاد رہے استعفیٰ دینے والوں میں مشیر قومی سلامتی محمد حنیف اتمر بھی شامل تھے جو صدر کے بعد سب سے طاقتور عہدے پر براجمان تھے۔ محمد حنیف اتمر کے بارے میں بتایا جاتا ہے وہ آئندہ سال ہونیوالا صدارتی انتخاب لڑنے کے خواہاں ہیں۔افغان میڈیا کے مطابق محمد حنیف اتمر کے استعفے کے بعد صدر اشرف غنی نے امریکہ میں تعینات سفیر حمداللہ محب کو قومی سلامتی کا مشیر مقرر کردیاہے۔
افغان حکومت دھچکا

مزید :

علاقائی -