چوہدری برادران کا عمران انصاری کے اہلیہ اور بچوں سمیت حادثہ میں جاں بحق ہونے پر دلی رنج و غم کا اظہار

چوہدری برادران کا عمران انصاری کے اہلیہ اور بچوں سمیت حادثہ میں جاں بحق ہونے ...

  

لاہور(این این آئی) پاکستان مسلم لیگ کے صدر و سابق وزیراعظم چودھری شجاعت حسین اور قائم مقام گورنر پنجاب چودھری پرویزالٰہی نے تلہ گنگ سے کھاریاں جاتے ہوئے کار کے المناک حادثہ میں عمران انصاری، ان کی اہلیہ اور تین بچیوں کے جاں بحق ہونے پر دلی دکھ کا اظہار کیا ہے۔ دونوں قائدین نے غمزدہ خاندان سے اظہار تعزیت کرتے ہوئے کہا کہ وہ ان کے رنج و غم میں برابر کے شریک ہیں اور دعا گو ہیں کہ اللہ تعالیٰ انہیں صبر جمیل عطا فرمائے اور جاں بحق ہونے والوں کے درجات بلند کرے۔

اظہار غم

مزید :

صفحہ آخر -