کرک ، مخالفین نے 3بھائیوں کو قتل کردیا ، باپ شدید زخمی ، ماں صدمے سے چل بسی

کرک ، مخالفین نے 3بھائیوں کو قتل کردیا ، باپ شدید زخمی ، ماں صدمے سے چل بسی

پشاور(این این آئی) خیبرپختونخوا کے ضلع کرک میں مخالفین نے فائرنگ کرکے تین بھائیوں کوقتل کردیا،باپ شدید زخمی حالت میں ہسپتال منتقل کردیا، جبکہ بیٹوں کی مرنے کی خبر سن کر بچوں کی ماں بھی صدمے سے چل بسی۔پولیس کے مطابق افسوسناک واقعہ شاہ سلیم گڈی خیل میں پیش آیا جہاں پاڑو خان نامی شخص اپنے تین بیٹوں کے ہمراہ رشتہ دار کے جنازے میں شریک تھا۔اس موقع پر اس کے مخالفین نے ان پر فائرنگ کردی جس کے نتیجے میں تینوں بیٹے جاں بحق جبکہ باپ شدید زخمی ہوا۔ تین بیٹوں کی موت کی خبر گھر پہنچی تو کہرام مچ گیا، بچوں کی ماں یہ صدمہ برداشت نہ کرسکی اور وہ بھی چل بسی۔واقعے کے بعد ملزمان فرار ہوگئے ۔پولیس نے ملزمان کی گرفتاری کے لئے کوششیں شروع کردی ہے۔

کر ک مخالفین

مزید : علاقائی


loading...