گوجر خان: ٖڈرائیور کی اونگھ ایک ہی خاندان کے5افراد کی جان لے گئی، 4زخمی

گوجر خان: ٖڈرائیور کی اونگھ ایک ہی خاندان کے5افراد کی جان لے گئی، 4زخمی

  

راولپنڈی ،سرگودھا(این این آئی )گوجرخان مندرہ چکوال روڈ پر مرید پھاٹک کے قریب خوفناک کار حادثہ ،ایک ہی خاندان کے 5افراد جاں بحق ، 4زخمی ہوگئے ۔ تفصیلات کے مطابق چکوال سے گوجرخان روڈ پر صبح تین بجے کے قریب چکوال سے راولپنڈی جانے والی تیز رفتارکار بے قابو ہو کر زیر تعمیر پل سے جا ٹکرائی۔ حادثہ ڈرائیور کو اونگھ کے باعث پیش آیا جس میں تلہ گنگ سے تعلق رکھنے والے خاندان کے میاں بیوی سمیت چار افراد 35 سالہ عمران ،25 سالہ عظمت بی بی ،اور دو بچیاں موقع پر جاں بحق اور 24 سالہ سنبل، 3 سالہ حبیبہ، 3 سالہ علیشہ،7 سالہ طیبہ،14 سالہ جویریہ شدید زخمی ہو گئے، جن میں ایک بچی زخمیوں کی تاب نہ لاتے ہوئے دم توڑ گئی اس طرح مرنے والوں کی تعداد پانچ ہو گئی ، باقی زخمیوں کی حالت تشویشناک بیان کی جاتی ہے ۔حادثہ کی اطلاع ملتے ہی ریسکیو 1122 نے موقع پہ پہنچ کر زخمیوں کو رورل ہیلتھ سنٹر مندرہ اور جاں بحق افراد کو ٹی ایچ کیو ہسپتال گوجرخان منتقل کر دیا۔ابتدائی اطلاعات کے مطابق حادثے کا شکار کار میں سوار افراد چکوال سے اسلام آباد جارہے تھے کے مندرہ چکوال روڈ پر حادثے کا شکار ہوگئے۔دوسری جانب وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار نے گوجر خان ٹریفک حادثے پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے انتظامیہ سے واقعے کی رپورٹ طلب کرلی ٗوزیراعلیٰ نے حکام کو زخمیوں کے علاج کی ہر ممکن سہولت فراہم کرنے کی بھی ہدایت کی ہے۔

حادثہ

مزید :

صفحہ آخر -