کسی بھی نیب زدہ رکنش اسمبلی کو کابینہ میں نہیں لیا جائے گا : وزیر اعلٰی بلوچستان

کسی بھی نیب زدہ رکنش اسمبلی کو کابینہ میں نہیں لیا جائے گا : وزیر اعلٰی ...

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


کوئٹہ (این این آئی)وزیراعلیٰ بلوچستان میر جام کمال عالیانی نے اتوار کے روز چھٹی کے باوجود مصروف ترین دن گزارا رکان صوبائی اسمبلی اور اپنے اتحادیوں سمیت پارٹی کے عہدے داروں سے کابینہ میں لئے جانے والے وزراء کے ناموں کے بارے میں صلح مشورہ جاری رکھا ذرائع کے مطابق اتوار کے روز سرکاری چھٹی ہونے کے باوجود وزیراعلیٰ بلوچستان میر جام کمال عالیانی نے بلوچستان عوامی پارٹی (باپ) کے ارکان صوبائی اسمبلی اپنے اتحادیوں اور پارٹی کے عہدے داروں سے صلح مشورہ سمیت کابینہ میں وزراء کے بارے میں بھی صلح مشورہ جاری رکھا اور یہ بھی فیصلہ کیا گیا کہ کابینہ میں کسی بھی نیب زدہ رکن صوبائی اسمبلی کو نہیں لیا جائے گا جس کے خلاف نیب یا کسی دوسری عدالت میں کوئی مقدمہ زیر سماعت ہوگا صر ف اس ارکان اسمبلی کو کابینہ میں شامل کیا جائے گا چاہیے اس کا تعلق بلوچستان عوامی پارٹی (باپ) سے ہو یا دیگر اتحادی جماعتوں سے جن کے بارے میں کرپشن کا کوئی الزام نہ ہو غیر منتخب یا سابقہ ارکان اسمبلی میں سے کسی کو بھی وزیراعلیٰ مشیر یا ایڈوائز مقرر نہیں کرینگے ۔
جام کمال

مزید :

علاقائی -