کنٹرول لائن: 2بارودی سرنگ دھماکے، ایک فوجی اہلکار ہلاک دوسرا زخمی

کنٹرول لائن: 2بارودی سرنگ دھماکے، ایک فوجی اہلکار ہلاک دوسرا زخمی

  

سرینگر(کے پی آئی )لائن آف کنٹرول پر کیرن سیکٹر میں دو الگ الگ بارودی سرنگ دھماکوں میں فوجی اہلکار ہلا ک اور دوسرا زخمی ہو گیا۔ اسی دوران سرینگر کے لسجن علاقے میں جنگجوؤں نے دن دھاڑے فورسز پارٹی کو نشانہ بنا کر گرنیند داغا تاہم کسی نقصان کی کوئی اطلاع نہیں ہے۔ دفاعی ذرائع سے معلوم ہوا ہے کہ لائن آف کنٹرول کے کیرن سیکٹر میں گزشتہ شام اس وقت ایک فوجی اہلکار زخمی ہو گیا جب اچانک بارودی سرنگ دھماکہ ہوا۔ دفاعی ذرائع کے مطابق فوج کی ایک گشتی پارٹی معمول کے مطابق گشت پر تھی اور جونہی فوج کی پارٹی گوگال دھار علاقے میں پہنچ گئی تو وہاں زور دار دھماکہ ہوا جس کے نتیجے میں ایک فوجی اہلکار زخمی ہو گیا۔ دفاعی ذرائع کے مطابق دھماکے میں ایک فوجی اہلکار زخمی ہو گیا جس کو علاج و معالجہ کیلئے فوجی اسپتا ل درگمولہ منتقل کیا گیا جہاں اس کی حالت تشویشناک بتائی جا رہی ہے۔ دفاعی ذرائع کے مطابق اسی طرح کے ایک اور دھماکہ بلبیر پوسٹ کے نزدیک ہوا جس میں رائفل مین راہل گنجور زخمی ہو گیا۔ ذرائع کے مطابق اگرچہ مذکورہ فوجی اہلکار کو شدید زخمی حالت میں درگمولہ اسپتال پہنچایا گیا جہاں ڈاکٹروں نے اسے سرینگر کے بادامی باغ بیس کیمپ منتقل کیا جہاں وہ زخموں کی تاب نہ لاکر دم توڑ بیٹھا۔ ادھر سرینگر کے لسجن بائی پاس علاقے میں اس وقت سنسنی پھیل گئی جب نا معلوم مسلح افراد نے فورسز کی پارٹی کو نشانہ بنا کر گرینیڈ داغا جو نشانہ چوک کر سڑک کے بیچ و بیچ زور دار دھماکے کے ساتھ پھٹ گیا۔ ذرائع کے مطابق گرینیڈ دھماکے کے آواز سنتے ہی علاقے میں سنسنی پھیل گئی تاہم حملے میں کسی جانی یا مالی نقصان کی کوئی اطلاع نہیں ہے۔

کنٹرول لائن

مزید :

علاقائی -