ایرانی پارلیمنٹ میں وزیر مالیات کے خلاف عدم اعتماد کی قرارداد کامیاب

ایرانی پارلیمنٹ میں وزیر مالیات کے خلاف عدم اعتماد کی قرارداد کامیاب

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


تہران(این این آئی)ایرانی پارلیمنٹ نے عالمی پابندیوں کے نتیجے میں پیدا ہونے والے معاشی بحران کے جلو میں اتوار اپنے وزیر مالیات مسعود کرباسیاں کو ان کے عہدے سے ہٹا دیا۔غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق وزیر مالیات کے خلاف مواخذے کی کارروائی میں وہ منتخب ایوان کا اعتماد حاصل کرنے میں ناکام رہے۔ اعتماد کا ووٹ حاصل کرنے کی کارروائی سرکاری ٹی وی پر براہ راست نشر کی گئی جس میں کرباسیاں کو 137 کے مقابلے میں 121 ووٹ ملے۔ دو ارکان نے رائے شماری میں حصہ نہیں لیا۔یاد رہے کہ مسعود کرباسیاں صدر رواں مہینے حسن روحانی کی کابینہ سے برخاست کئے جانے دوسرے وزیر ہیں۔ اس سے قبل ایران کے وزیر محنت علی ربیعی کے خلاف عدم اعتماد کی تحریک کامیابی سے ہمکنار ہو چکی ہے۔

مزید :

علاقائی -