میانمارفورسزکا روہنگیا مہاجرین کے خلاف کریک ڈاؤن ہزاروں افرادکا مظاہرہ

میانمارفورسزکا روہنگیا مہاجرین کے خلاف کریک ڈاؤن ہزاروں افرادکا مظاہرہ

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


ڈھاکہ (این این آئی)بنگلہ دیش میں ہزاروں روہنگیا مہاجرین نے میانمار میں ملٹری کریک ڈاؤن کے ایک برس پورا ہونے پر احتجاجی مظاہرہ کیا ۔غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق 15 ہزار کے قریب مظاہرین نے بنگلہ دیش کے علاقے کوکس بازار میں واقع کوتو پالونگ مہاجر کیمپ کے باہر جمع ہو کر روہنگیا اقلیت کے لیے انصاف کا مطالبہ کیا۔میانمار کی راکھین ریاست میں ایک روہنگیا اقلیت کے خلاف ایسی فوجی کارروائی شروع ہوئی، جسے اقوام متحدہ نسلی تطہیر سے تعبیر کرتی ہے۔ اس دوران سات لاکھ سے زائد روہنگیا نے اپنے گھروں کو چھوڑ کر پیدل اور کشتیوں کے ذریعے پڑوسی ملک بنگلہ دیش کا رخ کیا۔

مزید :

علاقائی -