ہالینڈ میں کیمیائی منشیات کی تیاری سالانہ مالیت 19 ارب یورو

ہالینڈ میں کیمیائی منشیات کی تیاری سالانہ مالیت 19 ارب یورو

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


ایمسٹرڈیم(این این آئی)یورپی یونین کے رکن ملک ہالینڈ میں گزشتہ برس 19 ارب یورو مالیت کی کیمیائی منشیات تیار کی گئیں۔ غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق یہ بات ڈچ پولیس کی طرف سے بتائی گئی۔ ہالینڈ دنیا بھر میں نشہ آور گولیاں تیار کرنے والے سب سے بڑے ممالک میں شمار ہوتا ہے۔ ملکی پولیس نے بتایا کہ گزشتہ برس جرمنی کے ہمسایہ اس ملک میں کیمیائی طریقوں اور غیر قدرتی اجزاء سے جو منشیات تیار گئیں، ان کی کل مالیت قریب 19 ارب ڈالر رہی، جو تقریبا? 22 ارب امریکی ڈالر کے برابر بنتی ہے۔ہالینڈ کے وسطی شہر آپیل ڈورن میں ملکی پولیس اکیڈمی کی جاری کردہ اس سالانہ رپورٹ کے مطابق 2017ء میں پورے ملک میں انیس ارب یورو مالیت کی جو کیمیائی منشیات تیار کی گئیں، ان سے ہونے والی آمدنی میں سے ان منشیات کی پیداوار میں شامل ڈچ عناصر کا حصہ تین سے لے کر پانچ ارب یورو تک رہا۔

مزید :

علاقائی -