بنوں،علاقہ جانی خیل میں بم پھٹنے سے بارہ سالہ بچی شدید زخمی

بنوں،علاقہ جانی خیل میں بم پھٹنے سے بارہ سالہ بچی شدید زخمی

  

بنوں(این این آ ئی)علاقہ جانی خیل میں بم پھٹنے سے بارہ سالہ بچی شدید زخمی ہو گئی شبنم نامی بچی جلانے کیلئے لکڑی اکھٹا کر رہی تھی کہ مائنز کے اوپر پاؤں آ گئی ذرائع کے مطابق ایف آر بنوں سے متصل علاقہ جانی خیل غنڈکئی میں اینٹی مائنز بم کا اس وقت دھماکہ ہوا جب بارہ سالہ بچی شبنم گھر میں جلانے کیلئے لکڑی اکٹھا کر رہی تھی کہ مائنز کے اوپر پاؤں آگئی جس سے اُن کی ایک پاؤں ضائع ہو گئی بچی کو تشویشناک حالت میں ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال پہنچا کر سرسری طبی امداد دینے کے بعد خلیفہ گل نواز ہسپتال منتقل کیا جہاں سے مزید علاج کیلئے پشاور منتقل کیا گیا ۔

بچی زخمی

مزید :

علاقائی -