یمنی باغیوں کا سعودی عرب پر ایک اور بیلسٹک میزائل حملہ ناکام

یمنی باغیوں کا سعودی عرب پر ایک اور بیلسٹک میزائل حملہ ناکام

  

ریاض(این این آئی )سعودی عرب کی فضائی ڈیفنس فورس نے یمن کے حوثی باغیوں کی طرف سے داغا گیا ایک بیلسٹک میزائل سرحدی شہر نجران میں مار گرایا۔عرب ٹی وی کے مطابق سعودی عرب کے ایک عسکری ذریعے نے بتایا کہ یمن سے نجران میں داغا گیا بیلسٹک میزائل مار گرایا گیا۔ یہ میزائل مقامی وقت کے مطابق شام سات بج کر 52 منٹ پر داغا گیا تام اسے ہدف تک پہنچنے سے پہلے ہی پیٹریاٹ میزائل کے ذریعے تباہ کردیا۔اس واقعے میں کسی قسم کے جانی نقصان کی کوئی اطلاع نہیں ملی۔ قبل ازیں گذشتہ ہفتے کے روز بھی ایران نوازحوثی باغیوں نے نجران پر ایک بیلسٹک میزائل داغا جسے مار گرایا گیا تھا۔ گذشتہ ہفتے کے دوران سرحدی شہر جازان پر دو میزائل حملے ناکام بنائے گئے تھے۔

مزید :

علاقائی -