پولیس درج 900مقدمات میں سے 352کے ملزمان گرفتار نہ کر سکی

پولیس درج 900مقدمات میں سے 352کے ملزمان گرفتار نہ کر سکی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور(خبرنگار)کوٹ لکھپت پولیس نے 2017ء میں 2109شہریوں کی درخواستوں پر مقدمات درج نہ کیے جبکہ رواں سال کے دوران 700شہریوں کو ٹال دیا ۔ پولیس کے اپنے تھانہ میں قائم فرنٹ ڈیسک کے ریکارڈ کے مطابق گذشتہ سال 3718شہریوں کے ساتھ ڈکیتی، راہزنی اور دیگرواقعات پیش آئے جس میں پولیس نے 1609شہریوں کی درخواستوں پر مقدمات درج کیے۔ جبکہ رواں سال کے سات ماہ 25دن میں پولیس کے پاس 1601شہری مقدمات کے اندراج کیلئے آئے پولیس نے 701شہریوں کی درخواستوں پر مقدمات درج کرنے کی بجائے ٹال دیا جبکہ 900شہریوں کی درخواستوں پر مقدمات درج کرنے کے باوجود 352شہریوں کے مقدمات میں ملزمان تک پولیس رسائی حاصل نہیں کرسکی ہے۔ اس حوالے سے انویسٹی گیشن پولیس کا کہنا ہے کہ شہریوں کے مقدمات میں ملوث ملزمان کی گرفتاری کے لیے ٹیمیں تشکیل دی گئی ہے اور گرفتاری کے لیے چھاپے مارے جارہے ہیں ۔

مزید :

علاقائی -