پولیس 86خطرناک اشتہاری ملزموں کا سراغ نہ لگا سکی

پولیس 86خطرناک اشتہاری ملزموں کا سراغ نہ لگا سکی

لاہور(خبرنگار)تھانہ کوٹ لکھپت کے سروے کے دوران تھانہ کے ریکارڈ سے معلوم ہوا کہ پولیس نے مختلف مقدمات میں 101ملزمان کو اشتہاری قرار دے رکھا ہے۔ جن میں سے 86ملزمان انتہائی خطرناک جن کے خلاف قتل ، اغوا، ڈکیتی اور اقدام قتل کے مقدمات درج ہیں۔جن کی گرفتاری کے لیے پولیس مسلسل بے بس اور تمام تر کوششوں کے باوجود پولیس کی گرفت سے ملزمان دور ہے۔ جبکہ اس حوالے سے ایس ایچ او کوٹ لکھپت عارف خان کا کہنا ہے کہ متعدد اشتہاری ملزمان گرفتار کرچکے ہیں ۔ باقی ملزمان کی گرفتاری کے لیے ٹیمیں چھاپے مار رہی ہے اور جلد گرفتار کرلیے جائیں گے۔

مزید : علاقائی


loading...