تھانہ سرکاری عمارت سے محروم کرایہ کے گھر میں واقع ہے

تھانہ سرکاری عمارت سے محروم کرایہ کے گھر میں واقع ہے

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور(خبرنگار)تھانہ کوٹ لکھپت جہاں ہر سال کرائم کی شرح میں کئی گنا اضافہ جبکہ آبادی مسلسل بڑھ رہی ہے اس کے باوجود تھانہ کئی سال سے سرکاری عمارت سے محروم ہے۔ تھانہ کوٹ لکھپت ایک چار مرلہ کرایہ کے گھر میں واقع ہے ۔ تھانہ کے محرر امین کا کہنا ہے کہ ملازمین تو الگ بات سائلین کو بھی بٹھانے کے لیے جگہ نہیں ہے اس بارے میں جو بھی افسر تھانہ کا وزٹ کرنے آتا ہے اُسے بھی درخواست دی جاتی ہے۔ تھانہ کے محرر کا مزید کہنا ہے کہ ملازمین کے لیے تھانہ میں جگہ نہ ہونے کی وجہ سے ملازم ڈیوٹی کرنے کے بعد یا تو گھروں کو نکل جاتے ہیں یا کرائے کے کوارٹرز میں چلے جاتے ہیں۔ جس کی وجہ سے کوئی ایمرجنسی آجائے تو بڑا مسئلہ بن جاتا ہے۔

مزید :

علاقائی -