تیز رفتار کار کی موٹر سائیکل کو ٹکر، 45سالہ شخص جاں بحق

تیز رفتار کار کی موٹر سائیکل کو ٹکر، 45سالہ شخص جاں بحق

  

لاہور(خبرنگار )مسلم ٹاؤن کے علاقہ جامعہ پنجاب کے گیٹ نمبر ایک کے قریب تیزرفتار کار کی موٹرسائیکل کو ٹکرحادثے کے نتیجے میں 45 سالہ شخص ہلاک ہو گیا۔ پولیس نے ضروری کارروائی کے بعد لاش ورثا کے حوالے کر دی۔ پولیس کے مطابق متوفی اشرف ٹاؤن شپ کا رہائشی تھا، موٹر سائیکل پر مسلم ٹاؤن کے علاقہ پنجاب یونیورسٹی کے قریب نامعلوم گاڑی نے اسے ٹکر مار گرایا جس سے اشرف شدید زخمی ہوگیا اور زیادہ خون بہہ جانے کے باعث موقع پر دم توڑ گیا۔ متوفی کی لاش اسکے لواحقین کے حوالے کرکے نامعلوم ڈرائیور کی تلاش شروع کر دی گئی ہے ۔

مزید :

علاقائی -