ہیئر،فائرنگ سے نوجوان جاں بحق،لاش گھر کی چھت سے برآمد

ہیئر،فائرنگ سے نوجوان جاں بحق،لاش گھر کی چھت سے برآمد

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور(خبرنگار) تھانہ ہیئرکے علاقے میں انیس سالہ نوجوان فائرنگ سے جاں بحق، لاش گھر کی چھت سے برآمد، واقعہ قتل ہے یا خود کشی پولیس نے تحقیقات شروع کر دیں ،بتایا گیا ہے کہ ہیئرکے علاقہ میں ہر پالکی گاؤں میں گھر کی چھت سے انیس سالہ نوجوان اللہ بخش کی خون میں لت پت لاش برآمد ہوئی اطلاع ملنے پر پولیس نے موقع پر پہنچ کر لاش کو قبضے میں لے کر پوسٹمارٹم کے لیے منتقل کر کے جائے قوعہ سے ملنے والی بندوق بھی قبضے میں لیکر تفتیش شروع کر دی، پولیس کا کہنا ہے کہ نوجوان کو دو گولیاں ایک سر میں اور دوسری پیٹ میں لگی ہے، واقعہ قتل ہے یا خود کشی تحقیقات اور پوسٹمارٹم رپورٹ میں واضح ہوگا۔

مزید :

علاقائی -