ویلروں نے پابندیاں ہوا میں اڑا دیں،دن بھر کرتب دکھاتے رہے

ویلروں نے پابندیاں ہوا میں اڑا دیں،دن بھر کرتب دکھاتے رہے

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور(خبرنگار) ون ویلنگ کے باقائدہ خونی کھیل میں تبدیل ہوکر رہ گیا ہے۔جانی حادثات کے باوجود پولیس مکمل طور پر خاموش ہے۔ تفصیلات کے مطابق صوبائی دارالحکومت میں ون ویلنگ کے خلاف پولیس کی جانب سے باقائدہ مہم شروع کرنے کے باوجود اس خطرناک کھیل کا سلسلہ ختم نہیں کیا جاسکا ہے اور گزشتہ روز بھی اتوار کے دن شہر کی متعدد شاہراہوں اور سڑکوں پر ون ویلنگ جاری رہی ہے جس میں سب سے زیادہ مال روڈ، جیل روڈ، کینال روڈ، ظفر علی روڈ، مین بلیووارڈ روڈ، شالیمار لنک روڈ اور جی ٹی روڈ پر یہ خطرناک (ون ویلنگ) دیکھنے میں آیا ہے جس میں دن بھر ویلرز دھڑلے سے ون ویلنگ کرتے رہے ہیں دن بھر شہر کی اہم شاہراہوں اورسڑکوں پر دندناتے پھرتے رہے ہیں اور اس میں تھانوں کی پولیس ، ڈولفن، پیرو اور محافظ فورس سمیت ٹریفک پولیس کی جانب سے دن بھر کئے گئے کریک ڈاؤن کا بھی کوئی خاص اثر نہیں پڑا ہے جس میں گلبرگ کے علاقہ مین بلیوارڈ، شادمان اور ریس کورس کے علاقہ جیل روڈ اور کینال روڈ پر سب سے زیادہ ون ویلنگ کے دوران کرتب دکھائے گئے جبکہ دوسرے نمبر مال روڈ اور شالیمار لنک روڈ سمیت جی ٹی روڈ پر ویلرز کرتب دکھاتے رہے۔ اس میں پولیس اور ویلرز کے درمیان دن بھر آنکھ مچولی کا سلسلہ جاری رہا جس میں پولیس نے مختلف علاقوں میں کارروائی کا سلسلہ بھی جاری رکھا اس کے باوجود رات تک ویلرز مختلف ٹولیوں میں سڑکوں پر موجود رہے۔

مزید :

علاقائی -