ڈاکوؤں چوروں نے شہریوں کو لاکھوں کی نقدی، زیورات اور گاڑیوں سے محروم کر دیا

ڈاکوؤں چوروں نے شہریوں کو لاکھوں کی نقدی، زیورات اور گاڑیوں سے محروم کر دیا

لاہور(خبرنگار) صوبائی دارالحکومت میں متعدد وارداتوں کے دوران شہریوں کو لاکھوں روپے مالیت کی نقدی ،طلائی زیورات، موبائل فون، کاروں وموٹرسائیکل سمیت دیگر قیمتی سامان سے محروم کردیا تفصیلات کے مطابق بادامی باغ میں ڈاکوؤں نے اجمل اور فیملی سے5لاکھ مالیت کی نقدی و زیورات، قلعہ گجر سنگھ میں ڈاکوؤں نے عرفان اور فیملی سے7لاکھ مالیت کی نقدی وزیورات، مزنگ میں ڈاکوؤں نے شوکت علی سے3لاکھ مالیت کی نقدی وموبائل فون، گجر پورہ میں ڈاکوؤں نے عدنان اور فیملی سے4لاکھ مالیت کی نقدی وزیورات، گرین ٹاؤن میں ڈاکوؤں نے صادق اور فیملی سے5لاکھ مالیت کی نقدی و زیورات، رائے ونڈمیں ڈاکوؤں نے جمیل سے ایک لاکھ کی نقدی جبکہ بلال سے 75ہزار روپے وموبائل فون چھین لیا، گلشن اقبال ڈاکوؤں نے فرازعلی اور فیملی سے ایک لاکھ 25ہزار روپے مالیت کی نقدی و زیورات، شمالی چھاؤنی ڈاکوؤں نے اختر سے 2لاکھ کی نقدی وموبائل فون، ہربنس پورہ میں ڈاکوؤں نے عاصم اور فیملی سے2لاکھ65ہزار روپے کی نقدی وزیورات، ٹاؤن شپ میں ڈاکوؤں نے شاہد سے 75ہزار روپے و موبائل فون، غازی آباد میں ڈاکوؤں نے اویس سے 45ہزار روپے وموبائل فون، برکی میں ڈاکوؤں نے ارشد سے ایک لاکھ روپے وموبائل فون چھین لیا، گارڈن ٹاؤن، شادمان، اچھرہ، شمالی چھاؤنی ، ماڈل ٹاون سے کاریں جبکہ باغبانپورہ، شالیمار، لاری اڈہ، مصری شاہ، ہنجروال، سبزہ زاراور مزنگ سے موٹرسائیکلیں چوری ہوگئیں۔

مزید : علاقائی


loading...