اقبال ٹاؤن انویسٹی گیشن پولیس نے اقدام قتل کا ملزم گرفتار کر لیا

اقبال ٹاؤن انویسٹی گیشن پولیس نے اقدام قتل کا ملزم گرفتار کر لیا

  

لاہور(خبرنگار) تھانہ اقبال ٹاؤن انویسٹی گیشن پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے اقدام قتل کی واردات میں ملوث ملزم فریدالدین کو گرفتار کر لیا۔ تفصیلات کے مطابق عمران محمود نامی شہر ی نے تھانہ اقبال ٹاؤن میں درخواست دی کہ فریدالدین نے ہما بلاک اقبال ٹاؤن کے علاقہ میں گھریلو جھگڑے پر مجھے فائر مار کر قتل کرنے کی کوشش کی جس پر تھانہ اقبال ٹاؤن میں فریدالدین کے خلاف مقدمہ درج کر لیا گیا ۔ ایس پی اقبال ٹاؤن انویسٹی گیشن بلال ظفر نے ملزم کے خلاف سخت کارروائی کا حکم دیا اور ڈی ایس پی اقبال ٹاؤن سرکل محمد ابراہیم اور انچارج انویسٹی گیشن اقبال ٹاؤن عدنان مسعود کی زیر نگرانی خصوصی پولیس ٹیم تشکیل دی ۔پولیس ٹیم نے جدید ٹیکنالوجی کا استعمال کرتے ہوئے ملزم فریدالدین کو گرفتار کر لیا ۔ملزم فریدالدین مدعی عمران محمود کا حقیقی سالہ ہے جس نے گھریلو جھگڑے پر اسے فائر مار کر زخمی کیا ۔ایس پی اقبال ٹاؤن انویسٹی گیشن بلال ظفر نے ڈی ایس پی اقبال ٹاؤن سرکل، انچارج انوسٹی گیشن اقبال ٹاؤن اور خصوصی پولیس ٹیم کو ملزم کی گرفتاری پر شاباش دی اور تعریفی اسناد دینے کا اعلان کیا ۔

مزید :

علاقائی -