ڈی آئی جی آپریشنزکاشہر کی سکیورٹی ہائی الرٹ کر نے کا حکم

ڈی آئی جی آپریشنزکاشہر کی سکیورٹی ہائی الرٹ کر نے کا حکم

  

لاہور(خبرنگار) ڈی آئی جی آپریشنز لاہور شہزاد اکبر نے شہر کی سکیورٹی ہائی الرٹ کر نے کا حکم دے دیا۔شہر کے داخلی و خارجی راستوں پر گاڑیوں کی مکمل چیکنگ کی جارہی ہے ۔تمام ڈویژنل ایس پیز کو گرجا گھروں اور حساس مقامات کے حفاظتی انتظامات کا از سرنو جائزہ لینے کا حکم دیا گیا جس پر عملدرآمدکرتے ہوئے تمام ڈویژنل ایس پیز نے اپنے علاقوں میں گرجا گھروں اور حساس مقامات کا خود جائزلیا اور حفاظتی انتظامات کو مکمل کروایا۔اس موقع پر ڈی آئی جی آپریشنز لاہور شہزاد اکبر نے کہاکہ لاہور پولیس نے عوام کے تعاون اور بہترین کوآرڈینیشن کے ساتھ ملک دشمن عناصر کے مذموم عزائم ہمیشہ خاک میں ملائے ہیں۔ ڈولفن سکواڈ اور پولیس رسپانس یونٹ کے جوانوں کوشہرکی اہم شاہراہوں پر موئثرگشت کو یقینی بنانے کا حکم دیا گیا ہے۔

مزید :

علاقائی -