پھالیہ: زہرخورانی سے زمینداروں کی 15 بھینسیں ہلاک

پھالیہ: زہرخورانی سے زمینداروں کی 15 بھینسیں ہلاک

پھالیہ(تحصیل رپورٹر) پھالیہ کے نواحی موضع وریام کے رہائشی غریب زمینداروں سخی محمد اور سلطان احمد نے اپنے ڈیرہ پر مویشی رکھے ہوئے تھے۔ نامعلوم افراد نے زہر دیکر غریب محنت کش کے لاکھوں مالیت کے مویشی ہلاک کر دئیے۔

گزشتہ رات سخی محمد اور سلطان احمد مویشیوں کو باڑے میں بند کر کے گھر آئے۔ صبح ڈیرہ پر گئے تو 15کے قریب بھینسیں اور گائیں مالیت تقریباً 15 لاکھ روپے تھی مردہ پڑیں تھیں اور منہ سے جھاگ نکل رہی تھی۔ ویٹر نری ڈاکٹراور اہل دیہہ نے چیک کرنے کے بعد بتایا کہ مویشیوں کو زہر دیا گیا ہے۔محنت کش سخی محمد اور سلطان احمد نے میڈیا کو بتایا کہ ہمارے خاندان کا گزر بسر ان مویشیوں کا دودھ بیچ کر ہوتا تھا ان کی ہلاکت سے ہمارے گھروں میں فاقوں کی نوبت آگئی ہے۔ تھانہ قادرآباد پولیس کارروائی کرنے سے گریزاں ہے۔ محنت کش سختی محمد اورسلطان نے وزیراعظم عمران خان اور وزیراعلیٰ عثمان بزدار سے دادرسی کی اپیل کی ہے۔

مزید : علاقائی


loading...