قصور، ٹریفک حادثات میں2افراد جاں بحق، لڑکی شدید زخمی

قصور، ٹریفک حادثات میں2افراد جاں بحق، لڑکی شدید زخمی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

قصور(بیورورپورٹ)ٹریفک کے دو مختلف حادثات میں دو افراد جاں بحق لڑکی شدید زخمی ہوگئی۔ تفصیلات کے مطابق برکت علی اپنی بیٹی شبنم بی بی کے ہمراہ موٹرسائیکل پر جا رہے تھے کہ جب وہ پولیس تھانہ الہ آباد کے علاقہ اکبر ہسپتال کے نزدیک پہنچے تو پیچھے سے آنے والے تیز رفتار نامعلوم ٹریکٹر ٹرالہ نے ٹکر مار کر زمین پر گرا دیا جس کے نتیجہ میں برکت علی موقع پر جاں بحق جبکہ اس کی بیٹی شبنم بی بی شدیدزخمی ہوگئی۔جسے طبی امداد کے لیے ہسپتال پہنچا دیا گیا۔ اسی طرح نفیس کالونی قصور کا رہائشی 22سالہ ساجد علی اپنے گھر کی طرف آرہا تھا کہ جب وہ بستی لال شاہ قصور کے نزدیک پہنچا تو رکشہ نے ٹکر ماردی جس کے نتیجہ میں وہ شدیدزخمی ہوگیا۔جسے طبی امداد کے لیے ہسپتال لے جایا جا رہا تھا کہ راستہ میں زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے دم توڑ گیاپولیس مصروف کاروائی ہے۔

مزید :

علاقائی -