اوکاڑہ:مسافر بس کی موٹر سائیکل کو ٹکر،ایک شخص جاں بحق،دوسرا زخمی

اوکاڑہ:مسافر بس کی موٹر سائیکل کو ٹکر،ایک شخص جاں بحق،دوسرا زخمی

اوکاڑہ(بیورورپورٹ+ڈسٹرکٹ رپورٹر)اوکاڑہ مسافر بس کی موٹر سائیکل کو ٹکر مو ٹر سائیکل سوار ایک شخص جاں بحق ،دوسرا زخمی بتایا گیاہے کہ دیپالپور بائی پاس پر ایک تیز رفتار بس نے بے قابو ہو کر مو ٹر سائیکل کو ٹکر مار دی جسکے نتیجے میں نامعلوم موٹر سائیکل سواراور ایک شخص مو قع پر ہی جاں بحق ہو گیا، جبکہ اس کا ساتھی شدید زخمی ہو گیا جسے تشویشناک حالت میں ہسپتال منتقل کر دیا گیا۔

، بس ڈرائیوار مو قع سے فر ار ہو نے میں کامیاب ہو گیا،پولیس نے ضروری کاروائی شروع کردی ہے اور نامعلوم موٹر سائیکل سواروں کے ورثاء کی تلاش شروع کر دی ہیں۔

مزید : علاقائی


loading...