چونیاں، محنت کش کی بیوی زہریلے سانپ کے ڈسنے سے ہلاک

چونیاں، محنت کش کی بیوی زہریلے سانپ کے ڈسنے سے ہلاک

چونیاں(نامہ نگار)نواحی کوٹ شاہ محمد کے رہائشی محنت کش پنوں کی بیوی نذیراں بی بی زہریلے سانپ کے ڈسنے سے ہلاک ہوگئی۔ وہ کھانا پکانے کے لئے گوبر کی خشک تھاپیاں لینے کے لئے گئی تو جمع شدہ تھاپیوں سے زہریلا سانپ نکل آیا جس نے ہاتھ پر کاٹ لیا اور ڈسنے کے بعد غائب ہوگیا۔ اسے علاج کے لئے تحصیل ہیڈکوارٹرہسپتال چونیاں لیجایا جارہا تھا کہ وہ راستہ میں ہی دم توڑ گئی۔

اس اچانک حادثہ سے خوشیوں بھر گھر ماتم کدہ بن گیا۔ مرحومہ کے چھ بچے تھے۔ نمازجنازہ کے بعد سینکڑوں سوگواروں کی موجودگی میں مقامی قبرستان میں سپرد خاک کردیا گیا۔ اس حادثہ کی وجہ سے کوٹ شاہ محمد کے رہائشی سوگوارہوچکے ہیں۔

مزید : علاقائی


loading...