اوکاڑہ:کرنٹ لگنے سے7سالہ بچی سمیت2 افراد جاں بحق

اوکاڑہ:کرنٹ لگنے سے7سالہ بچی سمیت2 افراد جاں بحق

  

اوکاڑہ(بیورورپورٹ+ڈسٹرکٹ رپورٹر)اوکاڑہ کے نواحی گاؤں میں کرنٹ لگنے پر7سالہ بچی سمیت دو افراد جاں بحق ایک شدید متاثر ہو گیا جسے تشویشناک حالت میں لاہور ہسپتال ریفرکردیا گیا،بتایا گیاہے کہ اوکاڑہ کینٹ کے گاؤں 11/4L میں شان اپنے گھرمیں دیگر اہل خانہ کے ہمراہ موجود تھا کہ وہ پنکھا چلانے لگاجس سے اسے کرنٹ لگ گیا کرنٹ لگنے سے وہ زمین پر گرا توا س کا جسم قریب بیٹھی 7سالہ بچی آرزو کولگاجوبھی کرنٹ کی لپیٹ میں جنہیں ان کا گھر کاایک فرد جس کا نام معلوم نہ ہو سکاانہیں کرنٹ سے بچاتے ہو ئے خود بھی کر نٹ لگنے سے شدید متاثر ہو گیا جسے اہل دیہہ نے بڑی مشکل سے کرنٹ سے بچایا تاہم اس وقت تک وہ شدید متاثر ہو چکاتھا جسے تشویشناک حالت میں لاہور ہسپتال کر دیا گیا اچانک اموات پر اہل دیہہ افسردہ ہو گئے مرنے والوں کے اہل خانہ دھاڑیں مارمار کررونے لگے۔

مزید :

علاقائی -