فیروزوالہ،ٹریفک حادثات میں خاتون جاں بحق،22 افراد زخمی

فیروزوالہ،ٹریفک حادثات میں خاتون جاں بحق،22 افراد زخمی

  

فیروزوالہ(نمائندہ پاکستان )جی ٹی روڈ پرٹریفک حادثات میں خاتون ہلاک اور22 افراد زخمی ہوگئے ۔جن کو طبی امداد کیلئے ہسپتال داخل کر ادیاگیا۔بتایاگیاہے کہ چوکی کوٹ نورشاہ کے قریب بنسی نگرکے قریب مٹی سے بھری ٹریکٹرٹرالی کی زدمیں آکر جواں سالہ خاتون بشیراں ہلاک ہوگئی ڈرائیور فرارہوگیا۔واقعہ پرشہریوں نے احتجاج کیا ۔مظاہرین نے بتایاکہ علاقہ میں مٹی اورریت سے بھری ٹرالیاں گزرتی ہیں جن سے آئے روزحادثات رونما ہوتے ہیں ۔اس سلسلہ میں پولیس کو آگاہ کیاگیاہے مگرکوئی روک تھام نہ ہوسکی۔شہریوں نے آئی جی پنجاب سے مطالبہ کیاہے کہ آبادیوں سے لوڈ شدہ ٹریکٹرٹرالیوں کے گزرنے پرپابندی لگائی جائے اورذمہ دارپولیس افسروں کے خلاف کارروائی کی جائے ۔

فیکٹری ایریاپولیس نے حادثہ کے واقعہ کامقدمہ درج کرلیاہے۔کالاخطائی روڈ پرشاہدر ہ سے نارنگ جانے والی کوسٹروین الٹ گی جس سے 22ا فراد زخمی ہوگئے جنہیں ریسکیواورمقامی لوگوں نے ہسپتال پہنچایا اوربعض زخمیوں کو طبی امداددیگرفارغ کردیاگیا۔فیروزوالہ پولیس نے واقعہ کی رپورٹ درج کرلی۔

مزید :

علاقائی -