گڑھی شاہو،32سالہ خاتون کی پراسرار ہلاکت

گڑھی شاہو،32سالہ خاتون کی پراسرار ہلاکت

لاہور(خبرنگار) گڑھی شاہو کے علاقے میں 32 سالہ خاتون پرسرار طور پر جاں بحق ہو گئی ، شازیہ کو اس کے شوہر اور سسرالیوں نے تشدد کر کے قتل کیا ہے ورثا کا الزام ، پولیس نے لاش قبضے میں لے کر پوسٹمارٹم کے لیے منتقل کر کے کاروائی کا آغاز کر دیا ،بتایا گیا ہے کہ گڑھی شاہو کی رہائشی 32سالہ شازیہ کو بے ہوشی کی حالت میں ہسپتال لایا گیا جہاں ڈاکٹروں نے اس کی موت کی تصدیق کر دی شازیہ نے 4ماہ قبل ریلوے میں بطور سوئیپر تعینات عاطر مسیح سے شادی کی تھی جبکہ اس کے پہلے شوہر سے اس کے دو بیٹے تھے ورثا ء نے الزام عائد کیا ہے کہ عاطر مسیح اور اس کے اہلخانہ شازیہ کو اکثر تشدد کا نشانہ بناتے تھے گزشتہ روز بھی انہوں نے اس پر تشدد کیا جس کی وجہ سے اس کی موت واقع ہو گئی اطلاع ملنے پر پولیس نے لاش کو قبضے میں لے کر پوسٹمارٹم کے لیے منتقل کر دیا ،پولیس کے مطابق پوسٹمارٹم رپورٹ کے بعد موت کی وجہ کا تعین ہو گا جس کی روشنی میں مزید قانونی کارروائی کی جائے گی۔

مزید : علاقائی


loading...