کامونکے:جیل میں قتل کا قیدی بیماری کی وجہ سے جاں بحق

کامونکے:جیل میں قتل کا قیدی بیماری کی وجہ سے جاں بحق

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


کامونکے(نمائندہ خصوصی)جیل میں بند قتل کا قیدی بیماری کی وجہ سے جاں بحق ہوگیا۔بتایاگیاہے کہ نواحی گاؤں چھجوکی کے رہائشی روشن خاں کا بیٹا خلیل مقدمہ قتل میں دس سال سے جیل میں بندتھا اور سزائے موت بھی سنائی جاچکی تھی۔ گزشتہ چار ماہ قبل وہ بیمار ہوگیا جس کا علاج معالجہ بھی چلتا رہا اور بالاآخر گذشتہ روز وہ جیل میں ہی دم توڑ گیا ،متوفی کی نعش اس کے آبائی گاؤں پہنچائی گئی جہاں پر اس کی نماز جنازہ اداکرنے کے بعد سپر د خاک کردیاگیاہے ۔

مزید :

علاقائی -